شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تین روز سے فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے،جس کے نتیجے میں21افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،جبکہ گذشتہ رات سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد5 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر7 اے سے36 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی،مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے، اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن33سالہ اصغر علی ہلاک ہوا،جبکہ گذشتہ رات بھی ملیر سعود آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جبکہ لیاری کے علاقے سے دو افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئیں،جنھیں ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیاری کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 مسلح ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے،جن کے قبضے سے دستی بم اور2 کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت مبین بوبی،عابد گرنیڈ اور فضل کالو کے نام سے ہوئی ہے۔
.....
/110